مسجد ِ نبوی میں نمازِ تراویح ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی

آخری دس روزوں کے دوران مسجدِ نبوی 24 گھنٹے نمازیوں کے لیے  کھلی رہے گی

1604450
مسجد ِ نبوی میں نمازِ تراویح ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی

سعودی انتظامیہ نے  اطلاع دی ہے کہ ماہ صیام میں نماز ِ تراویح کو مدینہ منورہ کی مسجد ِ نبوی  میں ادا کیا جا سکے گا۔

امورِمسجد ِ نبوی  کے  صدر اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان الا سودیس نے عام وبا کے باعث ماہ رمضان میں عمل درآمد کیے جانے والے پروگرام کا اعلان کیا  ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس  پروگرام کے دائرہ عمل میں مسجدِ نبوی  نمازِ تراویح کے نصف گھنٹے بعد بند کر دی جائیگی اور اسے نمازِ فجر سے دو گھنٹے قبل دوبارہ عبادت کے لیے کھولا جائیگا، جبکہ آخری دس روزوں کے دوران یہ مسجد 24 گھنٹے نمازیوں کے لیے  کھلی رہے گی۔

ماہ صیام میں 45 ہزار نمازی مسجد نبوی کے اندر جبکہ 15 ہزار اس کے مغربی جانب حال ہی میں تعمیر کیے جانے والے صحن میں  عبادت  کریں گے۔



متعللقہ خبریں