مہاتما گاندھی کا چشمہ ریکارڈ قیمت میں نیلام

خبرکے مطابق، برطانیہ کے شہر برسٹل کی ایک نیلامی ایجنسی نے انڈیا کے بانی موہنداس کرم چند گاندھی کی عینک کو دو لاکھ 60ہزار پاونڈ  سے زیادہ میں نیلام کیا ہے

1477564
مہاتما گاندھی کا چشمہ ریکارڈ قیمت میں نیلام

کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا ۔

خبرکے مطابق، برطانیہ کے شہر برسٹل کی ایک نیلامی ایجنسی نے انڈیا کے بانی موہنداس کرم چند گاندھی کی عینک کو دو لاکھ 60ہزار پاونڈ  سے زیادہ میں نیلام کیا ہے۔

امریکی شہری نے نیلامی شروع ہونے کے چھ منٹ کے اندر ہی 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔

نیلام گھر کمپنی کو چشمے کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی یہ عینک میرے چچا کو تحفے میں 1920 سے 1930 کے درمیان اس وقت دی تھی جب وہ جنوبی افریقا میں برٹش پٹرولیم میں ملازمت کرتے تھے۔

رطانوی نیلام گھر کمپنی کو چشمہ بھیجنے والے معمر شخص نے بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ چشمہ 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا تو مجھے تقریباً دل کا دورہ پڑا اب میں یہ رقم اپنی بیٹی کے ساتھ تقسیم  کروں گا۔



متعللقہ خبریں