ترکی میں کھلونوں کی لائبریری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کھلونوں کی لائبریری  میں بچے مل کر کھیلنا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر رہنا سکھیں گے: بلدیہ مئیر رحمی ویدینلی اولو

1464258
ترکی میں کھلونوں کی لائبریری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

ترکی کے ضلع کاستامونو میں بچوں کے لئے کھلونوں کی لائبریری اور چائلڈ کئیر سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا دیا  گیاہے۔

سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کاستامونو کے بلدیہ مئیر رحمی ویدینلی اولو نے کہا ہے کہ کھلونوں کی لائبریری ایک ہزار 298 مربع میٹر کے بند اور 342 مربع میٹر کھُلے حصے پرمشتمل ہو گی۔

100 بچوں کی صلاحیت کے حامل چائلڈ کئیر سینٹر  کے حصے میں 5 کلاسیں ، کھیلوں کا ہال، 5 سونے کے ہال،  کھانے کا ہال، فعالیت ہال اور کثیر المقاصد ہال شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کھلونوں کی لائبریری  کا حصہ کھلونوں کی الماریوں، کھیلوں، فعالیت ہال، کھلونے ذخیرہ کرنے کے حصے، کھلونوں کی تعمیر و مرمت کے حصے اور ملازمین کے یونٹ پر مشتمل ہو گا۔

بلدیہ مئیر رحمی ویدینلی اولو نے کہا ہے کہ کھلونوں کی لائبریری  میں بچے مل کر کھیلنا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر رہنا سکھیں گے۔ یہ  لائبریری اقتصادیات میں نہایت اہم کردار ادا کرے گی۔ ہر کوئی اپنے پرانے کھلونے یہاں جمع کرائے گا اور اس طرح اپنے بچوں کے لئے کھلونے خریدنے کی صلاحیت نہ رکھنے والے کنبے ان کھلونوں سے استفادہ کر سکیں گے۔بچے یہاں سے کھلونے لے کر ان سے کھیل سکیں گے اور کھیلنے کے بعد لائبریری میں واپس جمع کرائیں گے۔



متعللقہ خبریں