ٹَرمپ کے بیانات ہماری ویب سائٹ پر نمایاں نہیں ہونگے: اسنیپ چیٹ

خبر کے مطابق  ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور ملک میں بڑھتے نسلی فسادات سے متعلق نا مناسب بیانات جاری کیے جس پر اسنیپ چیٹ نے یہ فیصلہ  لیا ہے

1430147
ٹَرمپ کے بیانات ہماری ویب سائٹ پر نمایاں نہیں ہونگے: اسنیپ چیٹ

سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیش "اسنیپ چیٹ" نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی ہے۔ 
خبرکے مطابق، امریکی صدر کی جانب سے نسلی فسادات کو بڑھاوا دینے اور نسل پرستی کے حق میں بولنے کی پاداش میں اسنیپ چیٹ نے مذکورہ اہم اقدام اٹھایا ہے۔
 ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور ملک میں بڑھتے نسلی فسادات سے متعلق نا مناسب بیانات جاری کیے جس پر اسنیپ چیٹ نے یہ فیصلہ  لیا ہے۔
کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایسے مواد کی تشہیر نہیں کریں گے جو لوگوں کوفسادات اور ناانصافی کی طرف مائل کرے۔
ٹرمپ کے اب   بیانات "ڈسکور"پر نمایاں نہیں ہو رہے ہیں۔  
خیال رہے کہ اسنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ڈسکور فیچر اہم سیاسی، سماجی اور فنکاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد کے مواد ازخود نمایاں کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں