گریمی ایوارڈز کا میلہ بلی ایلش نے لوٹ لیا

گریمی ایوارڈز سالانہ تقریب میں مختلف کیٹگریز میں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈزسے نوازا گیا لیکن امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈ کا میلہ اپنے نام کرلیا۔

1348273
گریمی ایوارڈز کا میلہ بلی ایلش نے لوٹ لیا
62. grammy odulleri4.jpg
62. grammy odulleri3.jpg
62. grammy odulleri2.jpg
62. grammy odulleri1.jpg
62. grammy odulleri.jpg

گریمی ایوارڈز سالانہ تقریب میں مختلف کیٹگریز میں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈزسے نوازا گیا لیکن امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے گریمی ایوارڈ کا میلہ اپنے نام کرلیا۔

خبر  کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سجی گریمی ایوارڈز 2020 کی تقریب میں شرکت کیلئے میوزک کی دنیا کے بڑے نام  یکجا  ہوئے۔

گریمی ایوارڈز میں سال کی بہترین البم کا ایوارڈ امریکہ کی ابھرتی ہوئی نامور گلوکارہ بلی ایلش نے جیت لیا۔

لاس اینجلیس میں منعقدہ 62 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں 18 سالہ گلوکارہ بلی ایلش نے 5 ایوارڈز اپنے نام کیے، انہوں نے نئے فنکار، کم عمر ترین فنکارہ اور سال کے بہترین ریکارڈ اور بہترین البم کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

گلوکارہ کے بڑے بھائی کو فنیس او کونیل نے بھی سال کے بہترین پروڈیوسر کا اعزاز حاصل کیا یہ ایوارڈ انہیں  اپنی بہن کے البم پر کام کرنے پر دیا گیا ہے۔

تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنی  کارکردگی  سے چار چاند لگا دئیے، جبکہ رنگا رنگ  تقریب  میں معروف آنجہانی باسکٹ بال بلیئر کوبے برائنٹ کو خراج عقیدت پیش  کیا جو کہ کل صبح  اپنی بیٹی  اور 9 افراد سمیت کیلیفورنیا  کے  ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں