پیرس: اسلام و فوبیا کے خلاف مظاہرہ،ہزاروں افراد کی شرکت

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد  نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ  تعصب برتنے پر احتجاج کیا گیا

1304081
پیرس: اسلام و فوبیا کے خلاف مظاہرہ،ہزاروں افراد کی شرکت

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد  نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ  تعصب برتنے پر احتجاج کیا گیا۔

خبر  کے مطابق، پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلم  برادری  کے افراد نے بھی شرکت کی۔

اس   مارچ میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

 مارچ کے شرکا٫ اسلاموفوبیا اورتعصب کے خلاف بینرزتھامے ہوئے تھے جبکہ شرکا نے باحجاب  خواتین کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ مارچ کی  درخواست  فرانس میں گزشتہ ماہ مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد دی گئی تھی جس میں ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں