ترکی: صدارتی دفتر کتب خانہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

یہ لائبریری نہ صرف ہماری علمی، ثقافتی ، فنّی  اور فکری میراث کی عکاسی کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ثقافت و تہذیب  کے نمایاں فن پاروں کو بھی مطالعے کے لئے پیش کرے گی: ابراہیم قالن

1264258
ترکی: صدارتی دفتر کتب خانہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے بیش تیپے میں زیر تعمیر صدارتی دفتر کتب خانہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

کتب خانے کا افتتاح آئندہ ماہ صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے ہو گا۔

یہ کتب خانہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا اور اس میں بچوں کے لئے علیحدہ خصوصی حصے ہوں گے۔

لائبریری  کا ہدف ڈیڑھ ملین  مطبوعہ تصانیف، 5 لاکھ معیادی اشاعتیں اور 5 ملین کتابوں  کو شہریوں کی خدمت کے لئے پیش کرنا ہے۔

ترکی کی اس سب سے بڑی لائبریری کے افتتاح کے لئے گنتی کے دن رہ گئے ہیں۔

موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ یہ لائبریری نہ صرف ہماری علمی، ثقافتی ، فنّی  اور فکری میراث کی عکاسی کرے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ثقافت و تہذیب  کے نمایاں فن پاروں کو بھی مطالعے کے لئے پیش کرے گی اور اس حوالے سے یہ لائبریری ترکی کا دنیا کی طرف کھلنے والے دروازہ ہو گی۔



متعللقہ خبریں