ترکی، اوشاق میں موٹر سائکل سواروں کے شاندار کرتب

اولو بے آبی درہ 76 کلو میٹر کی طوالت کے ساتھ دنیا کا دوسرا طویل ترین درہ ہے، گورنر اوشاق

1187082
ترکی، اوشاق میں موٹر سائکل سواروں کے شاندار کرتب

ترکی کے ضلع اوشاق میں امسال پہلی بار منعقدہ الو بے    کانین  ایکسٹریم  فیسٹیول میں موٹر سائیکل  کرتب کا اہتمام کیا گیا۔

ہفتہ ٹورزم کے دائرہ کار میں اوشاق  کے دفترِ گورنر کے زیر اہتمام اس میلے میں ملک بھر سے ایک سو کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔

آبی درے کے بالائی حصے پر تیار کردہ ریس کورس میں مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں   کے ہمراہ یورپی سُپر موٹو چمپین آسرن رودی پاک نے بھی شرکت کی۔

علاقے کی گورنر فوندا کوجا بیق  نے شہر  کے  اہم ترین سیاحتی   علاقے اولو بے آبی درے  کا تعارف کرانے کے زیر مقصد  اس میلے کا اہتمام کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اولو بے آبی درہ 76 کلو میٹر کی طوالت کے ساتھ دنیا کا دوسرا طویل ترین درہ ہے۔ اس کے کنارے واقع تاریخی کھنڈرات  علاقے میں کشش میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہم اس میلے کی  بدولت ہمارے علاقے کو دنیا بھر سے متعارف کرانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں