ایران میں "چہار شنبہ سوری" کا تہوار اس سال بھی جان لے گیا

ایران میں  شمسی ہجری سال کے آخری  روزیعنی "  چہار شنبہ سوری"  منانےکے دوران  2 افراد ہلاک جبکہ 615 زخمی ہو گئے

1166862
ایران میں  "چہار شنبہ سوری" کا تہوار اس سال بھی جان لے گیا

 ایران میں  شمسی ہجری سال کے آخری  روزیعنی "  چہار شنبہ سوری"  منانےکے دوران  2 افراد ہلاک جبکہ 615 زخمی ہو گئے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ، ملک بھر میں چہار شنبہ سوری کی تقریبات کا سلسلہ  گزشتہ روز جاری رہا    جس میں زخمی ہونے والوں میں 524 مرد اور 91 خواتین شامل تھیں۔

یاد رہے  کہ گزشتہ سال بھی   اس تہوار   کو منانے کے دوران  4 افراد  ہلاک اور 4779 زخمی ہو گئے تھے ۔

 ایران میں ہجری شمسی سال کا آغاز 21 مارچ یعنی" جشن نوروز"   سے ہوتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں