شری رام کی بیوی"سیتا ماتا" ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کا نتیجہ تھیں:دنیش شرما

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ ہندوستان  میں  قبل از مسیح ٹیسٹ ٹیوب بےبی جیسی کوئی نہ کوئی ٹیکنالوجی موجود تھی جس کی مثال سیتا جی کی مٹی کے گھڑے سے پیدائش ہے

986199
شری رام کی بیوی"سیتا ماتا" ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کا نتیجہ تھیں:دنیش شرما

بھارتی میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا دعویٰ پیش کیا جاتا ہے جس سے پارٹی کو شرمسار ہونا پڑ تا ہے۔

حال ہی میں  بھارت کی  سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا کہ ہندوستان  میں  قبل از مسیح ٹیسٹ ٹیوب بےبی جیسی کوئی نہ کوئی ٹیکنالوجی موجود تھی جس کی مثال سیتا جی کی مٹی کے گھڑے سے پیدائش ہے۔

اُن کے اس بیان کے لیے انھیں سوشل میڈیا پر مسلسل  نشانہ بنایا   جا رہا ہے  اس بیان کے لیے دنیش شرما کے خلاف گزشتہ روز بہار کے شمالی ضلعے سیتا مڑھی میں ایک مقدمہ بھی  درج کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے کہا تھا کہ سیتا جی کی پیدائش تو گھڑے سے ہوئی۔ اس زمانے میں ٹیسٹ ٹیوب بےبی کا کوئی نہ کوئی  منصوبہ  ضرور  رہا ہوگا جو جنک جی نے ہل چلایا اور گھڑے سے بچی نکلی جو سیتا  ماتا بن گئی ہمیں تو   یہ ٹیسٹ ٹیوب کا کمال ہی لگتا ہے۔

ان کے اس بیان کے سامنے آنے کے بعد گزشتہ دنوں  بہار کے سابق وزیر اعلی لالو ی پرساد یادو کی بیٹی اور ایوان بالا کی رکن ڈاکٹر میسا بھارتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسے سیتا جی کی توہین قرار دیا اور لکھا کہ سیتا جی کی توہین پر سنگھی، باجپائی، سادھوی اور  یوگی کو کچھ بھی قابل اعتراض نہیں لگا۔

 



متعللقہ خبریں