سعودی عرب میں گرجا تعمیر کا منصوبہ،مصری کیتھولیک کمیٹی نےکیا کہا ؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نےسعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط  بھی کئے گئے تھے

965225
سعودی عرب میں گرجا تعمیر کا منصوبہ،مصری کیتھولیک کمیٹی نےکیا کہا ؟

مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گرجا گھر  تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اس حوالے سے میڈیا میں جاری تاثر غلط اور بے بنیاد ہے۔

کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نےسعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط  بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا ۔

وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھاجس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔

 دورے کے دوران سعودی عرب میں  گرجا گھر  بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں