بل کوسبی پر "جنسی زیادتی" کا الزام ثابت ہوگیا

امریکی  عدالت نے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے جن پر باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا

959618
بل کوسبی پر "جنسی زیادتی" کا الزام ثابت ہوگیا

امریکی  عدالت نے مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔

بل کوسبی پر 2004 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشے آور چیز پلانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

80 سالہ بل کوسبی نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ معاملہ باہمی رضامندی کے ساتھ پیش آیا تھا اور ان پر زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب کوسبی کے وکیل نے آندریا کو رقم کے لیے جھوٹا الزام لگانے والی عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

کوسبی کو آندریا کو منشیات پلانے اور جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد ہونے پر10 سال کی قید کا سامنا ہے لیکن ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ بل کوسبی کی قید کب سے شروع ہوگی اور جب تک قید شروع نہیں ہوتی اس وقت تک وہ ایک ملین ڈالر کی زر ضمانت جمع کرا کر اپنے گھر میں رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بل کوسبی 80 کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ’دی کوسبی شو‘ کے حوالے سے بہت مشہور ہیں جبکہ یہ دوسری بار ہے کہ اداکار کو جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑرہا ہےاور اس سے قبل جون 2017 میں جیوری کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں