سعودی عرب میں پہلے سینما گھرکا افتتاح 18 اپریل کو کیا جائے گا

سعودی وزارت اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے امریکی کمپنی AMC کو لائسنس فراہم کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا سنیما گھر دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل سے کام شروع کر دے گا، جس کے بعد آئندہ پانچ برسوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 40 دیگر سنیما قائم کیے جائیں گے

944910
سعودی عرب میں پہلے سینما گھرکا افتتاح  18 اپریل کو کیا جائے گا

سعودی عرب  کی وزارتِ  ثقافت و  اطلاعات  سے لائسنس حاصل کرنے  والی امریکن  ملٹی  سینما  اے ایم سی 18 اپریل کو  دارالحکومت  ریاض میں  پہلے سینما  گھر کھول رہی ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے امریکی کمپنی AMC کو لائسنس فراہم کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا سنیما گھر دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل سے کام شروع کر دے گا، جس کے بعد آئندہ پانچ برسوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 40 دیگر سنیما قائم کیے جائیں گے۔

 بیان کے مطابق سال 2030ء تک ملک بھر میں کُل 350 سینما بنائے جائیں گے۔ یہ پیشرفت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی عرب جدید بنانے کے پروگرام کا حصہ ہے۔



متعللقہ خبریں