30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرو،20 ہزار سعودی ریال بھی کماو

سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے جو کہ تقریباً 6لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں

914104
30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرو،20 ہزار سعودی ریال بھی کماو

سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے جو کہ تقریباً 6لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

  معلوم ہوا ہے کہ  یہ انوکھا اعلان مملکت سعودی عرب  میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خبر کے مطابق ،البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔

تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اورسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں