غازی آنتیپ  سے مخصوص 10 سے زائد مصنوعات کی جغرافیائی رجسٹریشن

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو  کی طرف سے "تخلیق کار شہروں کے نیٹ ورک"  میں شامل کئے جانے والے ترکی کے شہر غازی آنتیپ  سے مخصوص 10 سے زائد مصنوعات کو جغرافیائی رجسٹریشن دے دی گئی

870016
غازی آنتیپ  سے مخصوص 10 سے زائد مصنوعات کی جغرافیائی رجسٹریشن

اقوام متحدہ کے سائنسی ، ثقافتی و تعلیمی ادارے یونیسکو  کی طرف سے "تخلیق کار شہروں کے نیٹ ورک"  میں شامل کئے جانے والے ترکی کے شہر غازی آنتیپ  سے مخصوص 10 سے زائد مصنوعات کو جغرافیائی رجسٹریشن دے دی گئی ہے۔

غازی آنتیپ میٹرو پولیٹن بلدیہ کی زیر قیادت مختلف فرموں کی طرف سے ترکش پٹنٹ اور مارکہ ادارے کو دی گئی درخواستوں کے نتیجے میں باقلاوہ، پستے کے حلوے، کاتمر، بریان، یووالاما، ترناک نان، فرِیک اور زیتون کے تیل کو غازی آنتیپ کی جغرافیائی شناخت کا سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے۔

غازی آنتیپ میٹروپولیٹن بلدیہ کی  مئیر  فاطمہ شاہین نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر رقابت کے لئے مختلف علاقوں سے مخصوص مصنوعات کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے ہم نے اپنے مخاطبین کے ساتھ ملاقات کر کے قوانین اور درخواست  کے عمل کے بارے  میں کام کیا۔ ہم نے 50 کے قریب مصنوعات کی جغرافیائی رجسٹریشن کی درخواست دی جن میں سے 10 مصنوعات کی رجسٹریشن حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید مصنوعات کی رجسٹریشن متوقع ہے ، ہم تمام مصنوعات کی جغرافیائی رجسٹریشن کے خواہش مند ہیں۔

فاطمہ شاہین نے کہا کہ جغرافیائی رجسٹریشن کی حامل مصنوعات کی رقابت کی صلاحیت میں ا ضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں