چین ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

اقوام متحدہ کی عالمی ٹورزم تنظیم  کے دائرہ کار میں شریک ملکوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سر انجام پائیں گے اور متعلقہ ممالک کے ساتھ شعبہ سیاحت میں  مشترکہ اقدامات     پر غور کیا جائیگ

806078
چین ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کی خواہش رکھتا ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

وزیر ثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ سن 2018  ترک چین تعلقات  کے اعتبار سے  ایک انتہائی قیمتی اور  فائدہ مند سال ثابت ہوگا۔

سرکاری  مصروفیات کے دائرہ کار میں  چین کی میزبانی میں منعقدہ  اقوام متحدہ  عالمی ٹورزم تنظیموں  کے 22 ویں  جنرل اسمبلی   اجلاس میں  شرکت    کی غرض سے  جنگ دو شہر  کو تشریف  لیجانے والے  وزیر نعمان قرتلمش نے  ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن اور انادولو ایجنسی کو    بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے چین میں اس ملک کے شعبہ سیاحت  سے وابستہ   نمائندوں اور چین میں سر گرم عمل ترک فرموں  کے نمائندوں  کے ساتھ ہونے والی ملاقات  کافی سود مند ثابت ہوئی ہے ۔

وزیر کا کہنا تھا کہ "ہم   اس  دورے  کے دور رس  نتائج کے حصول کے لیے  وسیع پیمانے کی جدوجہد کریں گے،   ملاقاتوں کے دوران یہ اندازا ہوا ہے کہ چین بھی ترکی کو خاصی  اہمیت دیتا ہے۔چینی انتظامیہ ترکی کو ایک سٹریٹجک حصہ دار کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،  یہ  ترکی کے ساتھ  باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کی متمنی ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ  اقوام متحدہ کی عالمی ٹورزم تنظیم  کے دائرہ کار میں شریک ملکوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سر انجام پائیں گے اور متعلقہ ممالک کے ساتھ شعبہ سیاحت میں  مشترکہ اقدامات     پر غور کیا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں