میڈونا نےملاوی میں 50 بستروں کا اسپتال تعمیر کروایا،صدر کا اظہار تشکر

امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے  ملاوی میں ایک  بچوں کا اسپتال  تعمیر کروایا گیا ہے جس کی مالی اعانت "رائزنگ ملاوی" نامی ایک خیراتی ادارے  نے کی ہے

777042
میڈونا نےملاوی میں 50 بستروں کا اسپتال تعمیر کروایا،صدر کا اظہار تشکر

امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے  ملاوی میں ایک  بچوں کا اسپتال  تعمیر کروایا گیا ہے ۔

 مشہور پاپ اسٹار   نے اس اسپتال کا نام ملاوی سے گود لی جانے والی  ایک بچی  کے نام پر  رکھا ہے۔

 اس اسپتال کی تعمیر کےلیے"  رائزنگ ملاوی" نامی ایک خیراتی ادارے  نے مالی اعانت کی ہے جو کہ   سن 2006 میں  میڈونا نے قائم کیا تھا ۔

 50 بستروں پر مشتمل  بچوں کے اس اسپتال  کا افتتاح میڈونا نے اپنی لے پالک بیٹی  مرسی  جیمز  کے  ہمراہ کیا ۔

افتتاحی  تقریب کے  موقع پر  صدر پیٹر موتھاریکہ  نے میڈونا سے کہا کہ  آپ نے  ملاوی سے 4 بچے  گود لیے  اور اب   آپ  کی سر پرستی کرنے  کی باری ہماری ہے۔

 میڈونا نے کہا کہ   ملاوی  میں اس طرح  کے اسپتال کا قیام میرے وہم و گمان میں نہیں تھا  مگر یہ میری زندگی کا  اہم ترین  واقعہ ہے۔



متعللقہ خبریں