اردن میں "ترک فلم نائٹس"

اردن کے دارالحکومت عمان میں "ترک فلم نائٹس "کا آغاز سمیر آسلان یُریک کی فلم "لعل" کی نمائش سے ہوا

765308
اردن میں "ترک فلم نائٹس"

اردن کے دارالحکومت عمان میں "ترک فلم نائٹس "کا آغاز سمیر آسلان یُریک کی فلم "لعل" کی نمائش سے ہوا۔

عبدالحمید شومان وقف کی طرف سے منعقدہ اور عمان میں ترکی کے سفیر مراد کھارا گیوز  کی بھی شرکت سے "ترک فلم نائٹس" کی افتتاحی تقریب کا آغاز  ڈائریکٹر آسلان یُریک کی فلم "لعل" کی نمائش سے ہوا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آسلان یُریک نے کہا کہ وہ شومان وقف کی دعوت پر عمان آئے ہیں، ترک فلم نائٹس 3 دن تک جاری رہیں گی اور اس دوران انطاکیہ میں بنائی گئی "یدی آولُو" اور "شیلالے" نامی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔  



متعللقہ خبریں