انقرہ میں "مقدس امانتوں  کی نمائش اور  کتاب میلے" کا آغاز ہو گیا

انقرہ میٹروپولیٹن بلدیہ کی طرف سے ماہِ رمضان کی تقریبات کے سلسلے میں آلتن پارک میں "مقدس امانتوں کی نمائش اور کتاب میلے" کا افتتاح کر دیا  گیا

742966
انقرہ میں "مقدس امانتوں  کی نمائش اور  کتاب میلے" کا آغاز ہو گیا
başkentte kutsal emanetler sergisi ve kitap fuarı.jpg
başkentte kutsal emanetler sergisi ve kitap fuarı.jpg
başkentte kutsal emanetler sergisi ve kitap fuarı.jpg

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں "مقدس امانتوں  کی نمائش اور  کتاب میلے" کا آغاز ہو گیا ہے۔

انقرہ میٹروپولیٹن بلدیہ کی طرف سے ماہِ رمضان کی تقریبات کے سلسلے میں آلتن پارک میں "مقدس امانتوں کی نمائش اور کتاب میلے" کا افتتاح کر دیا  گیا ہے۔

میٹروپولیٹن بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریب  کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انقرہ  میٹروپولیٹن بلدیہ کے مئیر ملیح گیوک چیک نے کہا ہے کہ نمائش میں نادر نمونے شامل کئے گئے ہیں۔

گیوک چیک نے کہا کہ خاص طور پر خانہ کعبہ کے غلاف اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک  کے غلاف  ان نادر مقدس امانتوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 14 متبرکات کی ہم یہاں نمائش کریں گے اور  مقدس امانتوں کے ایک حصے کی نمائش مقدس امانتوں کے عجائب گھر میں زیارت کے لئے پیش کی جائیں گی۔

گیوک چیک نے کہا کہ نمائش کی جانے والے خانہ کعبہ کے غلافوں میں سے ایک عثمانی بادشاہ قانونی سلطان سلیمان نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کے لئے تیار کروایا تھا یعنی مختصر یہ کہ آپ ان متبرکات  کی زیارت کر کے حقیقی معنوں میں حیران رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں اپنی ضخامت کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل قرآن کریم کے نسخے کو بھی زیارت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

کتاب میلے میں بھی کثیر تعداد میں مطبع خانوں نے حصہ لیا ہے ۔

نمائش 21 جون تک جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں