ملازمت پیشہ خواتین کو مشورے، ایوانکا ٹرمپ کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کی، کام کرنے والی خواتین  کے لئے تجاویز پر مبنی، کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آ گئی

724943
ملازمت پیشہ خواتین کو مشورے، ایوانکا ٹرمپ کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کی، کام کرنے والی خواتین  کے لئے تجاویز پر مبنی، کتاب چھپ کر مارکیٹ میں آ گئی ہے۔

پینگوئین پبلشرز کی طرف سے شائع کردہ Women who work: Rewrite the rules of success یعنی" ملازمت پیشہ خواتین: کامیابی کے اصولوں کی  تصنیفِ نو" نامی کتاب کو 2 مئی سے ملک بھر کی کتابوں کی دکانوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

کتاب میں ایوانکا نے اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ سے سیکھی ہوئی باتوں سے بھی قارئین کو  آگاہ کیا ہے۔

کتاب میں انہوں  نے ملازمت پیشہ خواتین کو کنبے کی اہمیت  کو نظر انداز کئے بغیر پیشہ وارانہ زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ذہنی دباو پر قابو پانے  اور کامیاب ورکنگ ویمن  بننے کے طریقے بھی بتائے ہیں۔

واضح رہے کی ایوانکا ٹرمپ نے سال 2009 میں بھی "ٹرمپ کارڈ : زندگی اور کام میں کامیابی کا کھیل" نامی کتاب تصنیف کی تھی۔



متعللقہ خبریں