عالمی آٹزم  ڈے، ترکی اور دنیا بھر میں متعدد شہروں  کی علامتیں  نیلی روشنیوں میں نہا گئیں

آٹزم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے استنبول میں 15 جولائی شہداء پُل ، فاتح سلطان مہمت پُل، گالاٹا ٹاور ، قاضی کھوئے  بیل کا مجسمہ اور ازمیر میں گھڑیال ٹاور جیسے متعدد علامتی مقامات  کو نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کیا گیا

704417
عالمی آٹزم  ڈے، ترکی اور دنیا بھر میں متعدد شہروں  کی علامتیں  نیلی روشنیوں میں نہا گئیں
izmir saat kulesi mavi ışık.jpg

دو اپریل  عالمی آٹزم  ڈے  کے موقع پر ترکی اور دنیا بھر میں متعدد شہروں  کی علامتیں  نیلی روشنیوں میں نہا گئیں۔

امریکہ میں آٹزم سپیکس کی طرف سے شروع کی گئی نیلی روشنیاں  جلانے کی مہم  نے دنیا بھر سے توجہ حاصل کی  اور ترکی میں بھی شہروں کی شناخت کی اہمیت حاصل کرنے والے مقامات نیلی روشنی میں نہا گئے۔

آٹزم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے استنبول میں 15 جولائی شہداء پُل ، فاتح سلطان مہمت پُل، گالاٹا ٹاور ، قاضی کھوئے  بیل کا مجسمہ اور ازمیر میں گھڑیال ٹاور جیسے متعدد علامتی مقامات  کو نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کیا گیا۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے جنوب میں تاریخی موستار پُل  بھی نیلی روشنیوں میں نہا گیا۔

136 ممالک نے اس مہم کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور اس مہم کو سوشل میڈیا   سے #otizmemaviışıkyak  کے ٹیگ کے ساتھ چلایا گیا۔



متعللقہ خبریں