ترکی: شامی مہاجر بچوں کا بینڈ اپنے ملک میں قیام امن کے لئے گائے گا

اس وقت دنیا کے مختلف مقامات پر مسائل کا سامنا ہے اور جو بات بڑے نہیں کہہ پا رہے اسے ہم نے بچوں کی زبانی کہلوانے کی کوشش کی ہے

680812
ترکی: شامی مہاجر بچوں کا بینڈ اپنے ملک میں قیام امن کے لئے گائے گا

ترکی کے ضلع حطائے میں مکمل طور پر شامی مہاجر بچوں پر مشتمل  "مہاجر بچوں کا بینڈ" اپنے ملک میں قیام امن کے لئے گیتوں کے ذریعے دنیا کو مخاطب کرے گا۔

حطائے میٹرو پولیٹن بلدیہ  اور شامی ثقافتی و انسانی امداد کی سوسائٹی کی طرف سے قائم کئے گئے اس بینڈ میں 15 شامی بچے شامل ہیں ۔

یہ بچے اپنے ملک میں انسانی اموات  کے اور جنگ کے خاتمے کے لئے ترکی، انگریزی، فرانسیسی اور عربی زبان میں گیت گا رہے ہیں۔

بینڈ کے منتظم انطالیہ مدنیت لر  بینڈ سوسائٹی کے سربراہ یلماز اوزفرات  نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جو خون بہہ رہا ہے وہ بہت سنجیدہ پیمانوں تک پہنچ گیا ہے۔

اوز فرات نے کہا کہ ہم  اس کوشش میں ہیں کہ ترکی میں مقیم 3 ملین شامی مہاجرین کے لئے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے مختلف مقامات پر مسائل کا سامنا ہے اور جو بات بڑے نہیں کہہ پا رہے اسے ہم نے بچوں کی زبانی کہلوانے کی کوشش کی ہے۔

اوز فرات نے کہا کہ ہم نے موسیقی کے ذریعے ایک کائناتی زبان تشکیل دینے کی کوشش کی ہے  اور ہمارا ہدف یہ  ہےکہ گیتوں کی مدد سے وطن کی محبت کو بیان کرنے والے  یہ بچے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں بھی ا ور اقوام متحدہ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔



متعللقہ خبریں