"سال 2016 کی شخصیت" صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان "سال 2016 کی شخصیت" کے عنوان سے کروائے گئے  سروے میں پہلے نمبر پر رہے ہیں

646739
"سال 2016 کی شخصیت" صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان "سال 2016 کی شخصیت" کے عنوان سے کروائے گئے  سروے میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

سروے میں شامی بچہ اُمران دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

قطر کے انٹر نیشنل ٹیلی و یژن چینل الجزیرہ  کی طرف سے کروائے گئے اس سروے میں ایک لاکھ 30 ہزار ووٹ ڈالے گئے۔

سروے میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ شامی بچہ اُمران دوسرے نمبر پر رہا۔

سروے کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے مقابل صدر رجب طیب ایردوان کے پُر عزم  طرزعمل پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں