امریکی فوج میں اب داڑھی،پگھڑی اورحجاب کی اجازت ہوگی

امریکی افواج  میں ایک نیا قانون  مرتب دیا جا رہا ہے جس  سے  مذہبی  پاسداری   کے تحت پگھڑی ،حجاب یا داڑھی رکھنے کی اجازت ہوگی

644715
امریکی فوج میں اب داڑھی،پگھڑی اورحجاب کی اجازت ہوگی

امریکی افواج  میں ایک نیا قانون  مرتب دیا جا رہا ہے جس  سے  مذہبی  واجبات   کے تحت پگھڑی، حجاب  یا داڑھی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

 اس بارے میں  تفصیلات  امریکی بری فوج  کے مشیر ایریک فینینگ نے کانگریس   کو خط روانہ کرتےہوئے بتائیں جن کی رو سے  اب حجاب  پہننے اور داڑھی رکھنے  کی اجازت کا  فیصلہ   کمانڈنگ آفیسر   کے ذمے ہوگا۔

 معلوم ہوا ہے کہ   ملکی وقار اور معاشرتی   احساسات و جذبات    کو نقصان پہنچائے بغیر اگر  ان واجبات کا پاس رکھا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا۔

 امریکی فوج نے   اس بات  کی اجازت سکھوں کی  درخواست پر دی ہے جس کا فائدہ یہودیوں اور مسلمانوں کو بھی ہوگا۔

 یاد رہے کہ  امریکی  فوج میں بھرتی کے خواہاں   4 بھارتی سکھوں  کو    پگھڑی  باندھنے کی اجازت نہیں ملی جس پر انہوں نے فوج پر مقدمہ دائر کیا اور جیت بھی لیا تھا ۔

دوسری جانب نیو یارک پولیس نے  بھی گزشتہ ہفتے  سکھ پولیس افسروں کو پگھڑی باندھنے  کی اجازت دے دی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں