نمائش فن کے پرستاروں کے لئے وسیلہ الہام ہے۔ ڈاکٹر شرف آتش

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ تاریخ سے تشکیل پانے والا بھائی چارہ اس نمائش کا سب سے مضبوط عنصر ہے۔ سہیل  محمود

583515
نمائش فن کے پرستاروں کے لئے وسیلہ الہام ہے۔ ڈاکٹر شرف آتش
objektiften pakistan ve türkiye renkleri sergisi.jpg
objektiften pakistan ve türkiye renkleri sergisi.jpg

پاکستان کے معروف فوٹو گرافروں میں سے گلریز غوری اور فیصل روف کے فطرت کی تصویر کشی  کی حامل  فوٹو گرافی کے نمونے  ترکی میں فن کے پرستاروں کے لئے نمائش کئے گئے۔

" لینز کی نگاہ سے پاکستان اور ترکی کے رنگ" کے عنوان  سے انقرہ  کے جیرن ماڈرن میں منعقدہ  اس نمائش میں فوٹو گرافی کے 100 نمونے رکھے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پارلیمنٹ کے اراکین  اور ترکی کی قومی اسمبلی  کے ترکی۔پاکستان دوستی گروپ کے سربراہ جناب محمد بالتا ، پارلیمنٹ کے اراکین اور پاکستانی۔ ترکی ثقافتی سوسائٹی کے سربراہ جناب برہان کھایا ترک ، ڈپلومیٹس مشن کے نمائندوں ، انقرہ مِن پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے  اور  یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کے تعاون سے منعقدہ اس نمائش میں تاریخی مقامات کی اور قدرتی مناظر کی دلکش فوٹو گراف کو نمائش کیا گیا ہے۔

یونس ایمر انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شرف آتش نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد میں معاون کے طور پر شامل ہونے پر ہمیں نہایت مسرت ہے اور یہ نمائش انقرہ کے فن کے پرستاروں کے لئے ایک پُر معنی نمائش ہے۔

افتتاح کے موقع پر پاکستان کے سفیر جناب سہیل  محمود نے کہا کہ" پاکستان اور ترکی کی مشترکہ تاریخ سے تشکیل پانے والا بھائی چارہ اس نمائش کا سب سے مضبوط عنصر ہے"۔



متعللقہ خبریں