سیاحوں کی کثرت، روس سے ترکی کے لئے پروازوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ

روسی ٹوئر آپریٹر ایجنسیز یونین نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں پیش آنے والے واقعات کے باوجود، روس سے ترکی کے لئے پروازوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے

542268
سیاحوں کی کثرت، روس سے ترکی کے لئے پروازوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ

روسی ٹوئر آپریٹر ایجنسیز یونین نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں پیش آنے والے واقعات کے باوجود، روس سے ترکی کے لئے پروازوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

یونین نے اپنے  انٹر نیٹ پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی سیاحوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سےائیر لائن کمپنیاں اب انطالیہ کے ساتھ ساتھ بودرُم اور دالامان کے لئے بھی براہ راست پروازیں دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ روسی سول ایوی ایشن کمپنی نے گذشتہ ہفتے  ترکی کے لئے پروازوں کی حد بندی کو کالعدم کر دیا تھا۔

  ترکی کے لئے چارٹر پروازوں میں حد بندی کا اطلاق جاری ہے لیکن  توقع ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی 9 اگست کو سینٹ پیٹرز برگ  میں  روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ متوقع  ملاقات میں اس موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں