معروف ماڈل قندیل بلوچ غیرت کے نام پر قتل

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وڈیوز اور متنازعہ  بیانات سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو  گزشتہ روز ملتان میں قتل کر دیا گیا

530432
معروف ماڈل قندیل بلوچ غیرت کے نام  پر قتل

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وڈیوز اور متنازعہ  بیانات سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو  گزشتہ روز ملتان میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بظاہر یہ غیرت کے نام پرپر قتل کا معاملہ لگتا ہے اور ابتدائی تفتیش سے اس کا شبہ مقتولہ کے بھائی وسیم پر ظاہر کیا جا رہا ہے جو واردات کے بعد سے غائب ہے۔

قندیل بلوچ کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا لیکن ملتان میں بھی ان کا ایک گھر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اس گھر میں قندیل، اس کے والدین اور بھائی کے ایک مہمان بھی موجود تھے۔

 یاد رہے کہ قندیل بلوچ نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی  جان کو خطرہ ہے اور حکومت انھیں  حفاظت  فراہم کرے۔

تاہم پولیس عہدیدار کے مطابق انھیں اس ضمن میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں