تائیو ان گارڈن میں "بٹر فلائی اورکِڈ " پھول زائرین کی توجہ کا مرکز

ترکی کے پہلے بوٹانک ایکسپو "ایکسپو 2016 انطالیہ" میں لگائے گئے تائیو ان گارڈن میں "بٹر فلائی اورکِڈ " پھول زائرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

528633
تائیو ان گارڈن میں "بٹر فلائی اورکِڈ " پھول زائرین کی توجہ کا مرکز

ترکی کے پہلے بوٹانک ایکسپو "ایکسپو 2016 انطالیہ" میں لگائے گئے تائیو ان گارڈن میں "بٹر فلائی اورکِڈ " پھول زائرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تائیوان اکانومی اور ثقافتی مشن کے ڈائریکٹر ہارون خان چنگ فان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان  فلاورنگ ترقیاتی سوسائٹی نے  تائیوان کی طرف سے ایکسپو انطالیہ 2016 میں شرکت کی ۔

تائیوان گارڈن میں 15 قسم کے 300 سے زائد بٹرفلائی اورکِڈ  پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان میں بٹر فلائی اورکِڈ کو شہنشاہیت کے طور پر  پہچانا جاتا ہے اور ایکسپو انطالیہ 2016 میں اس کی نمائش کے علاوہ تائیوان کے شہر تائی چنگ مِں بھی اس کی نمائش کی جا رہی ہے کہ جو ایکسپو 2018 کی میزبانی کرے گا۔

ہارون خان چنگ فان  نے کہا کہ  دنیا میں بٹر فلائی اورکڈ پھولوں کے بیجوں اور پودوں کا 80 سے 90 فیصد تائیوان میں پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ترکی  نے گذشتہ سال تائیوان سے تقریباً 5 لاکھ ڈالر مالیت کے اورکڈ کے پودے خریدے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اورکڈ پھول نہایت خصوصی اور ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ ہم ہر ایک کے ایکسپو 2016 انطالیہ میں آنے اور ہمارے گارڈن کی سیر کرنے کی توقع کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں