بین الاقوامی سیاحتی میلے میں ترک اسٹالوں پر زائرین کا رش

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شریک ترک فرموں کے اسٹالوں کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

474135
بین الاقوامی سیاحتی میلے میں ترک اسٹالوں پر زائرین کا رش

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شریک ترک فرموں کے اسٹالوں کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

میلے میں ترکی سے وزارت فن و ثقافت کے ساتھ ساتھ ٹرکش ائیر لائنز، ترکی صحت و سیاحت سوسائٹی اور بعض ترک سیاحتی فرموں نے اسٹال لگائے۔

میلے کی سیر کرنے والوں نے ترکی کے ان تعارفی اسٹالوں سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ترک حکام نے اسٹالوں پر آنے والوں کو مختلف ترک مٹھائیاں پیش کیں۔

خاص طور پر وزارت ثقافت و سیاحت پر لوگوں کا رش رہا اور ازبک شہریوں نے ترکی میں تعطیلات کے امکانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ازبک وزیر سیاحت و ثقافت رضاایف نے بھی ترکی کے اسٹال کا دورہ کیا اور تاشقند میں ترکی کے سفیر نامک گیون ایر ایرپُل کے ساتھ بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں