بدھا پست میں عثمانی ملبوسات کی نمائش

سلطان سلیمان کی وفات کی 450 ویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرنے کے دائرہ کار میں منعقدہ نمائش میں ہنگیرین شہریوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا

471708
بدھا پست میں عثمانی ملبوسات کی نمائش

ہنگری کے دارالحکومت بدھا پست میں دولت عثمانیہ کے ادوار کے ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام سلطان سلیمان کی وفات کی 450 ویں برسی کے موقع پر ان کو یاد کرنے کے دائرہ کار میں منعقدہ نمائش میں ہنگیرین شہریوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ترکی کے اس ملک میں سفیر شاکر فاکیلی نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ حالیہ ایام میں ہنگری میں بھی نشر کی جانے والی ترک ڈرامہ سیریلز میں بھی مقامی عوام خاصی دلچسپی لے رہی ہے۔

یونس ایمر انسٹیٹیوٹ کے ترک ثقافتی مرکز کے منیجر یعقوب گل کا کہنا ہے کہ سلطان سلیمان کی وفات کی 450 ویں برسی کی مناسبت سے سن 2016 کو سلطان سلیمان کے سال سے منسوب کیا گیا ہے۔

"کل سے آجتک عثمانی ملبوسات " کے عنوان سے منعقدہ فیشن شو کا مقصد 6 صد سالہ مملکت کے ملبوسات کی ثقافت سے ہنگیرین عوام کو روشناس کرانا ہے۔



متعللقہ خبریں