دی ریویننٹ ایوارڈز کے گھیرے میں

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں برطانوی فلم اور ٹیلی ویژن فنون اکیڈمی کی طرف سے دئیے جانے والے BAFTA ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

432696
دی ریویننٹ ایوارڈز کے گھیرے میں

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں برطانوی فلم اور ٹیلی ویژن فنون اکیڈمی کی طرف سے دئیے جانے والے BAFTA ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس سال 69 ویں دفعہ منعقد ہونے والے BAFTA ایوارڈز کے لئے تاریخی شاہی اوپیرا کی عمارت میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سینما کی دنیا کے معروف ناموں نے شرکت کی۔

تقریب میں فلم"The Revenant" نے بہترین فلم سمیت 5 کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

فلم کے مرکز کردار لینارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

انیسیویں صدی میں پیش آنے والے ایک انتقام کے واقعے پر مبنی اس فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم نے بہترین ہدایتکار، بہترین سینماٹوگرافی اور بہترین صدا بندی کی شاخوں میں بھی ایوارڈ حاصل کئے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم" روم" میں کردار کے ساتھ امریکی اداکارہ بری لارسن نے حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ ونسلٹ نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مارک رائلینس نے حاصل کیا۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جوان عمری میں انتقال کرنے والی موسیقارہ ایمی وائن ہاوس کی سوانح حیات پر مبنی دستاویز فلم" ایمی" کو دیا گیا ۔

بہترین اینیمیشن فلم کا ایوارڈ "ان سائیڈ آوٹ" کو دیا گیا۔



متعللقہ خبریں