ترک قہوہ یونیسکو کی فہرست میں

غیر ٹھوس ثقافتی ورثوں کے دائرہ کار میں روایتی خوردنی اشیا ء کی فہرست کا اعلان یونیسکو آئندہ ہفتے کرے گا

357573
ترک قہوہ  یونیسکو کی فہرست میں

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی امور کی تنظیم یونیسکو " غیر ٹھوس ثقافتی ورثے " کی فہرست میں شامل کی جانے والی خوردنی اشیا کی فہرست کا اعلان آئندہ ہفتے اپنے سالانہ اجلاس میں کرے گی۔
ایک تانبے کے کافی پاٹ میں چاہے کوئلے کی دھیمی آنچ پر آہستہ آہستہ پکائے جانے والے جھاگ دار ترک قہوے کو پکانے اور نوش کرنے کے طریقہ کار پر مبنی رسم ورواج کو یونیسکو کی مذکورہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یونیسکو نے "مہمان نوازی، دوستی، نزاکت اور گپ شپ" کی علامت ہونے والے ترک قہوہ کو سن 2013 میں اس فہرست میں شامل کیا تھا۔
امسال اس فہرست میں شمالی کوریا کے بند گوبھی کے اچار کم چی اور کروشیا کے ادرک والے بسکٹوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں