عدالت نے ماڈل ایان علی کےپاسپورٹ واپس کردئیے

مشہور ماڈل ایان علی نے کہا کہ میں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے ،مجھے ملک کے عدالتی نظام پربھروسہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں جلد ہی اس مقدمے سے بھی بری ہوجاؤں گی۔

396795
عدالت نے ماڈل ایان علی کےپاسپورٹ واپس کردئیے

مشہور ماڈل ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے۔ فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں اور دستاویزات کے تفصیلی جائزے کے بعد انہیں منظور کرلیا اور انہیں ان کے تینوں پاسپورٹس سپرد کردیئے۔
کمرہ عدالت نے باہر نکلنے کے بعد ایان علی نے میڈیا سے اپنی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہیں ملک کے عدالتی نظام پربھروسہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اس مقدمے سے بھی بری ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں اور شخصی ضمانت پر ایان علی کو پاسپورٹ سپردگی کی درخواست منظور کی تھی تاہم گزشتہ دو روز سے مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں پاسپورٹ نہیں مل سکے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں