کینسر زدہ بچے کہانیوں کے ہیرو

امریکہ کی ریاست الاسکا میں رضاکاروں کا ایک گروپ علاج کی وجہ سے بالوں سے محروم بچوں کے لئے رنگا رنگ افسانوی وِگیں بنا رہا ہے

415935
کینسر زدہ بچے کہانیوں کے ہیرو

کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کو کہانیوں کے ہیروز بنایا جا رہا ہے۔۔۔
امریکہ کی ریاست الاسکا میں رضاکاروں کا ایک گروپ علاج کی وجہ سے بالوں سے محروم بچوں کے لئے رنگا رنگ افسانوی وِگیں بنا رہا ہے۔
"جادوئی دھاگے کے پروجیکٹ " نامی اس منصوبے کی بانی ہولی کرسٹئین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پروجیکٹ اس لئے شروع کیا ہے کہ مائیں اپنے ننھے شہزادے شہزادیوں کو چھوتے ہوئے افسردگی کی بجائے ایک خوش کن کیفیت کو محسوس کریں۔
کرسٹئین نے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلی وِگ آج سے ایک سال پہلے اپنی دوست کی 3 سالہ کینسر کی شکار بچی لِلی کے لئے بنائی۔
اس وِگ کو پہن کر بچی نے اپنی ماں سے کہا کہ میں خود کو شہزادی محسوس کر رہی ہوں۔
اس کے بعد یہ پروجیکٹ تیزی سے پھیلتا گیا اور اب ڈزنی کہانیوں سے الہام لے کر وِگیں تیار کی جا رہی ہیں جنہیں بیمار بچوں کو مفت بھیجا جاتا ہے۔
اس پروجیکٹ کے ساتھ جیل کی قیدی عورتیں بھی تعاون کر رہی ہیں اور 70 قیدی عورتوں نے 150 وِگوں کے اندرونی کروشیے کی ٹوپی جیسے حصے تیار کر کے پروجیکٹ گروپ کے حوالے کئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں