ٹی آر ٹی اطفال کا انگریزی ورژن

ہم ٹی آر ٹی کی حیثیت سے آنے والے دنوں میں ٹی آرٹی کے ورلڈ ویژن کو جاری کریں گے جس پر آپ نہایت معیاری بچوں کے ڈرامے اور فلمیں دیکھ سکیں گے۔ شینول گیوکا

387876
ٹی آر ٹی اطفال کا انگریزی ورژن

عالمی تفریحی مارکیٹ MIPCOM کی طرف سے فرانس کے شہر کینز میں منعقدہ پروگرام میں ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے ٹی آر ٹی کے اطفال چینل کے انگریزی ورژن کے اجراء کی خوشخبری سنائی۔
شینول گیوکا نے کہا کہ ہم ٹی آر ٹی کی حیثیت سے آنے والے دنوں میں ٹی آرٹی کے ورلڈ ویژن کو جاری کریں گے جس پر آپ نہایت معیاری بچوں کے ڈرامے اور فلمیں دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں خاص طور پر ڈرامے کے سیکٹر میں روشن اور مرکز توجہ بننے والی پیش رفتیں ہوئی ہیں اور یہ چیز اب کے بعد بھی جاری رہے گی۔
شینول گیوکا نے مزید کہا کہ ٹی آر ٹی MIPCOM کی تقریبات میں مستقل شریک ہونے والا ادارہ ہے اور ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ اس آرگنائزیشن میں شرکت کو جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں