شوہر اپنی بیگمات سے مستی و اٹھکیلیاں کر سکتےہیں:سعودی مفتی

سعودی عالم دین محمد العریفی کا کہنا ہے کہ شوہر اپنی بیویوں کو لبھانے کے لیے ان کے ساتھ رومانوی شرارتیں اور بوس و کنار کر سکتے ہیں۔

333861
شوہر اپنی بیگمات سے مستی و اٹھکیلیاں کر سکتےہیں:سعودی مفتی

شادی شدہ جوڑوں کے درمیان رومانوی تعلق کی نوعیت اکثر موضوع بحث بنی رہتی ہے اور بسااوقات یہ بحث بھی چھڑ جاتی ہے کہ آیا شوہر اپنی بیوی کے ساتھ رومانوی اٹھکیلیاں کر سکتا ہے یا نہیں۔
ایک سعودی عالم نے اس کے متعلق فتوی جاری کر دیا ہے۔
عالم دین محمد العریفی کا کہنا ہے کہ شوہر اپنی بیویوں کو لبھانے کے لیے ان کے ساتھ رومانوی شرارتیں اور بوس و کنار کر سکتے ہیں۔
محمد العریفی نے یہ فتویٰ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا جہاں صارفین کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایک سعودی خاتون نورالعجمی نے کہا کہ یا شیخ! آپ نے بالکل درست فرمایا ہے اور امید ہے کہ شوہر آپ کی بات سنیں گے۔
عمر نامی ایک صارف نے لکھا کہ عراق اور شام میں لوگ مر رہے ہیں اور آپ بیویوں اور بوس و کنار کی باتوں میں لگے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں