عہد بلوغت تک اسکولوں میں حجاب پہننا منع ہے:مصر

اطلاع کے مطابق وزیرتعلیم محب الرفائے کا کہناتھاکہا سکول میں لڑکیوں کو حجاب پہننے کی مزید اجازت نہیں اسلام بھی اس وقت تک لڑکیوں کے حجاب کرنے پر زور نہیں دیتا جب تک وہ بلوغت کو نہیں پہنچ جاتیں یوں لڑکیوں کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ پرائمری سکول میں پردہ کریں

332523
عہد بلوغت تک اسکولوں میں حجاب پہننا منع ہے:مصر

مصرنے بلوغت کی عمر تک پہنچنے سے قبل سکول میں بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اطلاع کے مطابق وزیرتعلیم محب الرفائے کا کہناتھاکہا سکول میں لڑکیوں کو حجاب پہننے کی مزید اجازت نہیں اسلام بھی اس وقت تک لڑکیوں کے حجاب کرنے پر زور نہیں دیتا جب تک وہ بلوغت کو نہیں پہنچ جاتیں یوں لڑکیوں کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ پرائمری سکول میں پردہ کریں ۔
اُنہوں نے کوئی عمر نہیں بتائی جس کے بعد حجاب کی اجازت ہوگی ۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں حجاب سے متعلق مختلف مکتبہ فکر کی متضاد رائے ہیں ،بہت سے علماءکا خیال ہے کہ حجاب اسلام میں وقت ہے لیکن کچھ ماہرین تعلیم اس سے اختلاف رکھتے ہیں کہ اس کی بنیاد مذہب کی بجائے ثقافتی روایات ہیں ۔
اس سے قبل رواں سال مارچ میں حجاب کا معاملہ ایک مرتبہ پھر طول پکڑگیاتھا جب ایک ٹیچر نے لڑکی کو پیٹا اور بالوں میں لگا لاک توڑدیاکیونکہ اس نے کلاس میں حجاب نہیں پہناتھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں