پاکستانی نژاد اداکارہ کی فحش فلم،شعائر اسلام کی تحقیر

فحش فلمیں بنانے والی ایک کمپنی نے Women of the Middle Eastکے نام سے ایک فلم ریلیز کی ہے جس میں ایسے فحش مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جو مختلف اسلامی ممالک کی روایات اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں

318550
پاکستانی نژاد اداکارہ کی فحش فلم،شعائر اسلام کی تحقیر

اسلام مخالف عناصر ہر وقت کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں یا کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
اب فحش فلمیں بنانے والی ایک کمپنی نے Women of the Middle Eastکے نام سے ایک فلم ریلیز کی ہے۔ ایک اور انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والی اداکارہ بھی پاکستانی نژاد نادیہ علی ہے۔
اس میں ایسے فحش مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جو مختلف اسلامی ممالک کی روایات اور قوانین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں تاہم غور طلب بات یہ ہے کہ پروڈیوسر کا انٹرویو کرنے والے جریدے نے بھی اس فلم کو انتہائی غیر مناسب اور مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اس نے اس سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستانی اداکارہ نادیہ علی سے رابطہ کیا تو اس نے بخوشی حامی بھرلی کہ یہ منفرد موضوع پر فلم عکسبند کروانے کا بہترین موقع ہے۔
تاہم مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح غیر اخلاقی حربوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں