لنڈسی اسٹرلنگ نے استنبول میں اپنے مداحوں کو سحر زدہ کر دیا

لنڈسی نے ترکی زبان میں "مرحبا استنبول" کہہ کر اپنے مداحوں کو خوش آمدید کہا اور اسے سننے کے لئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

380926
لنڈسی اسٹرلنگ نے استنبول میں اپنے مداحوں کو سحر زدہ کر دیا

لنڈسی اسٹرلنگ نے استنبول میں اپنے مداحوں کو سحر زدہ کر دیا ۔۔۔
دنیا کی معروف ترین وائلنسٹ لنڈسی اسٹرلنگ نے استنبول میں اسٹیج پرفارمنس دی۔
لنڈسی نے ترکی زبان میں "مرحبا استنبول" کہہ کر اپنے مداحوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں سننے کے لئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
لنڈسی نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی " مرحبا استنبول " کے الفاظ استعمال کروں گی، یہاں آپ کے ساتھ ہونا بہت خوشگوار احساس ہے۔
کانسرٹ کے دوران لنڈسی نے چار مختلف وائلن استعمال کئے اورڈرم پر سینڈرسن سٹین اور پیانو پر جیسن اینڈریو گاویاتی نے ان کے ساتھ سنگت کی۔
اسٹیج پر پُر حرکت، انرجیٹک روّیوں اور ڈانس سے لنڈسی اسٹرلنگ پورے کانسرٹ میں مرکز توجہ بنی رہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں