بالقانی ممالک کے مسلمانوں نے دینی جوش و جذبے کے ساتھ شب قدر کو م

بوسنیا ہرزیگوینیا، مونٹی نیگرو، کروشیا، مقدونیہ، سربیا، البانیہ اور کوسووا کے مسلمانوں نے ہزار راتوں سے افضل اس رات میں مسجدوں کا رُخ کیا

345173
بالقانی ممالک کے مسلمانوں نے دینی جوش و جذبے کے ساتھ شب قدر کو م

بالقانی ممالک کے مسلمانوں نے دینی جوش و جذبے کے ساتھ شب قدر کو منایا۔
بوسنیا ہرزیگوینیا، مونٹی نیگرو، کروشیا، مقدونیہ، سربیا، البانیہ اور کوسووا کے مسلمانوں نے ہزار راتوں سے افضل اس رات میں مسجدوں کا رُخ کیا۔
اس مبارک اور پُر فضیلت رات کے موقع پر سرائیوو ، اُسکُپ، بلغراد، تیران اور پرشٹن کی مساجد مکمل طور پر بھر گئیں۔
دوسری طرف شب قدر نیویارک میں مقیم مسلمانوں کو بھی ایک جگہ جمع کرنے کا وسیلہ بنی۔
بروکلین کے ایوب سلطان ثقافتی مرکز کے پروگرام میں بروکلین پولیس ڈائریکٹر چک شول اور بلدیہ اسمبلی کے رکن چیم ایم ڈچ نے بھی شرکت کی۔
مختلف اقوام سےایک ہزار سے زائد شرکاء نےاس مبارک رات کے موقع پر ثقافتی مرکز کی مسجد میں جمع ہو کر نماز ادا کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں