اٹلی میں شدید گرمی کی لہر،تین افراد ہلاک

اٹلی میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ملک میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے

338643
اٹلی میں شدید گرمی کی لہر،تین افراد ہلاک

اٹلی میں درجہ حرارت کا پارہ مزید چڑھ گیا ۔
رواں ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہر سے ملک میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پورا ملک شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں ہے ۔
وینس شہر میں اٹھنے والے بگولے نے دو قصبوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت40 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں