ترکی میں انیس سو سال پرانا گودام برآمد کیا گیا

ضلع دینیزلی میں واقع پاموک قلعے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بہادر دُمان نے بتایا ہے کہ اس گودام کے منظر عام پر آنے سے اس بات کے بھی دلائل ملے ہیں کہ یہاں 5 ہزار سال پہلے بھی آباد کاری موجود تھی

330655
ترکی میں انیس سو سال پرانا گودام برآمد کیا گیا

ترک ضلع دینیزلی میں واقع قدیم شہر تریپولیس میں جاری کھدائی کے دوران ایک انیس سو سالہ اناج کا گودام بازیافت کیا گیا ہے۔
پاموک قلعے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بہادر دُمان نے بتایا ہے کہ اس گودام کے منظر عام پر آنے سے اس بات کے بھی دلائل ملے ہیں کہ یہاں 5 ہزار سال پہلے بھی آباد کاری موجود تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں قدیم رومی دور کے شاندار آثار پائے گئے ہیں جو کہ دوسری صدی عیسویں کی عظیم معماری کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں۔
پروفیسر دمان نے مزید بتایا کہ اس گودام کی بازیابی سے پتہ چلا ہے کہ یہ علاقہ صدیوں قبل بھی زرعی شعبے میں کافی اہم مقام رکھتا تھا اور ہم اس ابرے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں