استنبول:تارکین وطن بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک

استنبول میں منعقد ہونے والی اس دعوت افطار میں پاکستانی، ترکمین،صومالی،شامی ،یوگنڈا اور سینیگال سے آئے تارکین وطن شریک ہونگے

328819
استنبول:تارکین وطن بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک

استنبول کے علاقے کُوم کاپی کے اطراف میں بسے غیر ملکی تارکین وطن اس سال بھی حسب روایت گلیوں میں دعوت افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔
اس دعوت افطار میں پاکستانی، ترکمین،صومالی،شامی ،یوگنڈا اور سینیگال سے آئے تارکین وطن شریک ہونگے۔
اس دعوت افطار کو علاقے کی جامع مسجد کے امام اور چھوٹے تاجروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
دعوت میں تین سو افراد کی شرکت متوقع ہے،ا ن میں خواتین بھی شامل ہونگی جن کے بیٹھنے کا اہتمام مسجد کے احاطے میں کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں