پی۔ کے چین میں ریکارڈ بزنس کر رہی ہے

بالی وُڈ کے اداکار عامر خان کی فلم PK نے چین میں ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے

296710
پی۔ کے چین میں ریکارڈ بزنس کر رہی ہے

بالی وُڈ کے اداکار عامر خان کی فلم PK نے چین میں ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔۔۔
پی کے فلم میں ایک خلائی آدمی کی کہانی کو فلمایا گیا ہے جو زمین پر رہ جاتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا ہے ۔
یہ فلم بالی وُڈ کی پہلی فلم ہے کہ جس نے چین میں 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
اس فلم کو چینی میڈیا کی طرف سے ایک فنٹسی کامیڈی فلم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم نے چینی فلموں کو ایک کنارے پر لگا دیا ہے اور گذشتہ دو ہفتوں سے یہ فلم ملک بھر کے 1200 تھئیٹروں میں نمائش کی جا رہی ہے۔
بھارت کی سائنس فکشن کامیڈی PK چین میں ریلیز ہونے سے لے کر اب تک چین کی سب سے بڑی فلم ریوئیو ویب سائٹ ڈوبان پر 8.3 پوائنٹ سکور کر چکی ہے ۔
فلم میں جو چیز چینی ناظر کو سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہے وہ اس خلائی آدمی کے انسانوں جیسے ردعمل ہیں جنہیں عامر خان نے نہایت خوبی سے پیش کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اختیار کردہ وہ غیر منطقی روّیے ہیں جو اس خلائی آدمی کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں