ابھیجیت کا نیا دھماکہ،غریبوں کو کتا کہہ دیا

سلمان خان کے حوالے سےبھارتی گلوکار ابھیجیت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کتا روڈ پر سوےگا تو کتے کی موت مرے گا، سڑک غریبوں کے باپ کی نہیں ہے

265768
ابھیجیت کا نیا دھماکہ،غریبوں کو کتا کہہ دیا

2002 میں ممبئی کے ہٹ اینڈ رنز کیس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی سزا کو لے گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے اس تبصرہ میں غریبوں کا مذاق اڑایا اور کتا تک کہہ ڈالا.
مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کے اس قابل اعتراض تبصرے نے سب کو حیران کر دیا
. ابھیجیت نے فٹ پاتھ پر سونے والوں کا موازنہ کتوں سے کرڈالا۔
ابھیجیت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کتا روڈ پر سوےگا تو کتے کی موت مرے گا، سڑک غریبوں کے باپ کی نہیں ہے. میں کئی سالوں تک بے گھر رہا ہوں، لیکن کبھی بھی سڑک پر نہیں سویا. سڑک پر سونا خودکشی کرنا ہے اورجو فٹ پاتھ پر سوتے ہیں وہ بے وقوف ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے.
سلمان خان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ابھیجیت نے ٹویٹ کیا کہ سڑکیں گاڑیوں کے لئے بنی ہیں سونے والے کتوں کے لئے نہیں ہے. سڑک کسی غریب کے باپ کی ملکیت نہیں ہے لہذا سلمان خان کی کوئی غلطی نہیں ہے.


ٹیگز:

متعللقہ خبریں