ماڈل ایان علی کی نگرانی پر جیل میں جھگڑے

اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں ایان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلیے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ہیں جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں

262158
ماڈل ایان علی کی نگرانی پر جیل میں جھگڑے

پاکستانی حسینہ اور اسمگلر ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں ایان کی بیرک کی ڈیوٹی کیلیے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں، مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اورکسٹمزحکام کے غلطیوں سے بھرپورچالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پررہائی کاقوی امکان پیداہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ،اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کر نے کیلیے بڑھ چڑھ کر کوششیں کررہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروقتاً فوقتاً ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیزکی ضرورت تونہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں
معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں زبردست سہولیات حاصل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ،کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظراندازکردی ہیں، پراپرٹی ڈیلرسے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹاکے حصول کیلیے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائدغیرملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حدنرمی برتی گئی ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں