ٹی آر ٹی ورلڈ کے نیوز پورٹل کا آغاز

ٹی آر ٹی نے انگریزی زبان میں خبروں کا نیا پورٹل ٹی آر ٹی ورلڈ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے درمیان ٹی آر ٹی ورلڈ کو خبروں کا ایک با اعتماد ادارہ بنانا ہے

258734
ٹی آر ٹی ورلڈ کے نیوز پورٹل کا آغاز

اپنے قیام کی 51 ویں سالگرہ منانے والے ادارے ٹی آر ٹی نے انگریزی زبان میں خبروں کا نیا پورٹل ٹی آر ٹی ورلڈ شروع کر دیا ہے۔
اس نیوز پورٹل کا افتتاح ڈاریکٹر جنرل شینول گوکا نے کیا ۔
جناب گوکا نے اس موقع پر کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے ہم ترکی کی آواز کودنیا تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔
ٹی آر ٹی ورلڈ استنبول میں واقع جدید ترین اسٹوڈیوز سے اپنی نشریات شروع کرے گا جن کی معاونت میں واشنگٹن،لندن،کوالالمپور جیسے مختلف شہروں میں متعین نمائندہ دفاتر تازہ ترین خبروں کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔
اس نئے نیوز پورٹل کے قیام کا مقصد ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے درمیان ٹی آر ٹی ورلڈ کو خبروں کا ایک با اعتماد ادارہ بنانا ہے۔
مزید تفصیلات کےلیے۔ http://beta.trtworld.com

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں