ترک۔جاپان دوستی "ایر تغرل " کے آئینے میں

ترک۔جاپان دوستی "ایر تغرل " فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے

254644
ترک۔جاپان دوستی "ایر تغرل " کے آئینے میں

ترکی ۔ جاپان دوستی "ایر تغرل " فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے۔

عثمانی فریگیٹ ایرتغرل کی حزنیہ کہانی کے ساتھ ایران۔عراق جنگ کے موضوع پر مبنی اس فلم کا تعارف استنبول میں کروایا گیا۔
فلم میں ترک جاپان دوستی کی علامت دو تاریخی واقعات کو فلم کے پرستاروں کی دلچسپی کے لئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1890 میں جاپان کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے عثمانی فریگیٹ ایر تغرل کی حزنیہ داستان پر مبنی اس فلم میں 100 سال بعد ہونے والی ایران۔عراق جنگ میں ترکوں کی طرف سے بچائے جانے والے 215 جاپانیوں کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔
فلم کی ڈائریکشن متسوتوشی تاناکایا نے دی ہے اور فلم میں معروف اداکاروں نے کام کیا ہے۔
توقع ہے کہ فلم ایرتغرل ماہِ نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں