اپنے خوابوں سے پیچھے نہ ہٹیں: صدر رجب طیب ایردوان

اگر جھڑپوں اور جنگوں میں لگائے جانے والے پیسے کو بچوں کی تعلیم و تربیت میں خرچ کیا جاتا تو آج دنیا بالکل مختلف ہوتی: جمیل چیچک

245149
اپنے خوابوں سے پیچھے نہ ہٹیں: صدر رجب طیب ایردوان

دنیا بھر سے ترکی آنے والے بچے انقرہ میں جمع ہوئے۔۔۔
بچوں نے صدارتی پیلس میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کی۔
بچوں نے یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ماحول کو رنگ و نور سے بھر دیا۔
مظاہرے کے بعد صدر ایردوان نے بھی دنیا بھر کے بچوں کو ٹی آر ٹی کی طرف سے تیار کردہ " نیلا بادل" نامی گیت تحفتاً پیش کیا۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر عالمی رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ"اے صاحبانِ اقتدار بچوں پر ظلم نہ کریں" اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اپنے خوابوں سے پیچھے نہ ہٹیں"۔
صدر ایردوان نے بچوں کو ظہرانہ بھی دیا۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے بھی بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمیل چیچک نے کہا کہ اگر جھڑپوں اور جنگوں میں لگائے جانے والے پیسے کو بچوں کی تعلیم و تربیت میں خرچ کیا جاتا تو آج دنیا بالکل مختلف ہوتی۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی وزارت اعظمٰی ہاوس میں ٹی آر ٹی یوم اطفال میلے میں شریک بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔
تئیس اپریل بین الاقوامی یوم اطفال میلے میں شرکت کے لئے ٹی آر ٹی کے مہمان ان بچوں نے ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شین اول گیوکا کے ساتھ مزار اتاترک پر بھی حاضری دی۔
یہ میلہ اس سال 37 ویں دفعہ منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 35 ممالک سے تقریباً ایک ہزار بچے شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں