ٹی آرٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم اطفال کا اہتمام

ملکوں سے تقریباً 500 بچوں کے شرکت کرنے والے اس تہوار کے لیے ٹی آرٹی ہر طرح کی تیاریوں کو بڑی توجہ سے سر انجام دے رہا ہے

235772
ٹی آرٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم اطفال کا اہتمام

ٹی آرٹی 37 ویں بین الاقوامی 23 اپریل بچوں کے جشن کو منانے کی تیاریاں سرعت سے جاری ہیں۔
31 ملکوں سے تقریباً 500 بچوں کے شرکت کرنے والے اس تہوار کے لیے ٹی آرٹی ہر طرح کی تیاریوں کو بڑی توجہ سے سر انجام دے رہا ہے۔
دنیا کے چاروں گوشوں سے آنے والے بچوں کو 23 اپریل کے دن یکجا کرنے والے امسال کے جشن کو انطالیہ میں منایا جائیگا۔
اس 37 ویں ملاقات کے لیے اب تیاریاں آخری مرحلے میں شامل ہوگئی ہیں۔
اس تہوار کو جوش و جذبہ کو انطالیہ میں قائم کردہ " دیارِ اطفال" میں عملی شکل دی جائیگی۔ اس مقام پر ٹی آرٹی چلڈرن چینل کے کرداروں سے مہمان بچوں کو متعارف کرایا جائیگا۔
15 اپریل کے روز پیدل مارچ کے ساتھ شروع ہونے والے اس پروگرام میں پکنک، ملکی شوز،ثقافتی و ماحولیاتی تفریحات اور ٹی آرٹی انطالیہ ریڈیو کے بچوں کے طائفے کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
ٹی آرٹی کے چینلز سے براہ راست نشر یات کی وساطت سے عالمی بچوں تک پہنچائے جانے والا یہ پروگرام 23 اپریل کو ترگت اوزال سپورٹس ہال میں گالا خصوصی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں